سٹیصحت

معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شاہد اقبال کی زیرِ نگرانی امراضِ قلب کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ

میڈیکل کیمپ میں مفت طبی معائنے، ادویات، شوگر اور کولیسٹرول ٹیسٹ کی سہولت دی گئ. پاکستان میں دل کے امراض میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد اقبال

لاہور(خبر نگار)معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شاہد اقبال کی زیرِ نگرانی ظفر ہسپتال برکی روڈ میں امراضِ قلب میں مبتلا افراد کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات اور مفت شوگر اور کولیسٹرول ٹیسٹ کی سہولت بھی دی گئی۔اس کے علاوہ ایکوکارڈیوگرافی اور ای سی جی کروانے والوں کو 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت بھی دی گئی۔میڈیکل کیمپ سے اہلیانِ علاقہ کی کثیر تعداد مستفید ہوئی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہا کہ پاکستان میں دل کے امراض میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کا سب سے بڑا سبب غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی ہے۔ ہمارے نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو روزانہ تیس سے چالیس منٹ تک جسمانی ورزش یا واک، متوازن غذا کا استعمال اور سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا ہوگاتاکہ جسمانی صحت میں بہتری لا کر امراض قلب سمیت دیگر کئی امراض سے بچا جا سکے۔ ایسے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد جہاں ایک طرف مستحق طبقے کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے وہیں دِل کے بڑھتے امراض اور اس کے بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس میں شعور بھی اجاگر کرنا ہے۔
ظفر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد چوہدری، انتظامیہ اور اہلِ علاقہ نے ڈاکٹر شاہد اقبال کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی فلاحی سرگرمیوں کے انعقاد میں ہرممکن تعادن کی یقین دہانی کروائی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

58 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button