
مانسہرہ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس دن سے ڈرو جس دن عمران خان کال دے گا پھر آپ کی نسلیں یاد رکھیں، جس دن عمران خان نے اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو پھر ہم اپنا انصاف اور حق خود ہی حاصل کرلیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ باجوہ غدار ہے اور جو بھی باجوہ بنے گا ہم اس کو غدار کہیں گے، اگر پرویز خٹک عمران خان کے خلاف گواہ بننا یا کوئی بیان دیا تو اُس کا صوبے میں رہنا دوبر کردیں گے۔
یہ سیاسی جنگ ہے ادارے ہمارے اور ہمارے مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، عمران خان ملک و قوم کی خاطر پر امن ہے جس دن اس نے آواز دی تو ہم بھر بھر پور انداز میں نکلیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عدلیہ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے، چیف جسٹس اگر ہمیں انصاف نہیں دے سکتا تو ہمارے کیسز سے خود کو الگ کرلے، یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد نے حاصل کی یہ ہم سب کا ملک ہے۔
سنا ہے پرویز خٹک کو عمران کے خلاف گواہی کے لئے بلایا جاریا ہے، اگر احسان فراموش پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو اس صوبے میں اس کے لئے رہنے کی جگہ نہیں ہوگی۔






