انٹر نیشنلتازہ ترین

پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم

امریکی قونصلیٹ میں امریکا کے یوم آزادی جسے فورتھ اف جولائی بھی کہا جاتا ہےکی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تھے جنہوں نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

امریکی کمپنیاں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں جبکہ امریکا پاکستان کو درپیش کلائمٹ چینج اور سیکیورٹی جیسے چیلنجز میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔

امریکا کے یوم آزادی کی تقریب میں آج یہاں  پنجاب کی سول سوسائٹی کے نمائندے ، مذہںی نمائندے اور سیاسی جماعتوں کے افراد شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button