پاکستانتازہ ترینسٹی

اسلام آباد:اتوار بازار میں آگ لگنے سے دکانیں اور اسٹالز جل گئے

آگ گارمینٹس سیکشن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کراکری اور برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کے فائر بریگیڈز اور فائر فائٹرز آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاک نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔

آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی صاحب کو کہہ کر علاقے کو سیل کروا دیا ہے، جس جس کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا، ہمیں پتہ چلا یہاں پہلے بھی آگ لگتی رہی ہے، وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے ڈی سی اور پولیس حکام کی مشترکہ کمیٹی بنائیں گے، 7 دن میں کمیٹی رپورٹ دے گی کہ آگ کیوں لگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button