
لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے آج ملتان کا دورہ کیا اور رضا آباد کے مقامی پوئمہ چرچ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خواب "اقلیت دوست پنجاب” کی تعبیر کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے حالیہ بجٹ میں پہلی بار اقلیتوں کے فنڈز میں 200 فیصد اضافہ کیا ہے، جس سے اقلیتوں کی بہبود کے لیے مزید وسائل فراہم کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے پانچ فیصد جاب اور یونیورسٹیوں میں دو فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، تاکہ اقلیتی برادری کے افراد کو روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں اقلیتوں کے لیے ڈویلپمنٹ فنڈ میں بھی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کرسمس، ایسٹر، ہولی اور دیوالی کے مواقع پر خصوصی گرانٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے رواداری اور محبت کو فروغ دینا ہوگا اور حکومت ہندو، سکھ اور مسیحی کمیونٹی سمیت تمام مذاہب کو ان کی عبادات اور تہوار منانے کے لیے پرامن ماحول کی فراہمی کو اپنی ترجیح بنائے ہوئے ہے۔
تقریب میں پاسٹر انسب جان، پاسٹر شوکت عاشق، پاسٹر ثمر شکیل اور مبشر خاور گل بھی موجود تھے، جنہوں نے وزیر اقلیتی امور کے اقدامات کو سراہا اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی۔








the lodge casino
References:
https://actualites.cava.tn/
References:
How do you play blackjack https://casino-a-marrakech.online-spielhallen.de/
References:
Spinanga casino freispiele ohne einzahlung seminole-hard-rock-casino-hollywood-florida.online-spielhallen.de