خواجہ سرا گل غٹئے کو دوستی نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، 31 سالہ خواجہ سرا کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقہ ضلع مردان سے ہے۔
رات کے ڈیڑھ بجے اسے ہشت نگری تھانے کے قریب گولیاں مار دی گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہوئی جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
شی میل ایسوسی ایشن پختونخوا کی صدر آرزو نے ایکسپرس ٹربیون کو بتایا کہ آئے روز خواجہ سراؤں کو قتل کر کے لاشیں پھینک دی جاتی ہیں جبکہ ملزمان کو سزا نہیں ملتی۔
آرزو نے بتایا کہ رواں سال اب تک خیبر پختونخوا میں ہمارے 7 خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں۔
Your blog is a breath of fresh air in the crowded online space. I appreciate the unique perspective you bring to every topic you cover. Keep up the fantastic work!