پاکستانسٹیسیاست

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی یو ایس قونصل جنرل سے ملاقات

سینکڑوں ہسپتالوں کی ریویمپنگ کے بعد عوام جلد صحت کی سہولیات میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے، خواجہ عمران نذیر
لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے یو ایس قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز (Ms Kristin K Hawkins) سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور بھی زیر بحث آئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یو ایس قونصل جنرل کو پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں پُرعزم یے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں سینکڑوں ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔مارچ 2025 تک 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 سے زائد رورل ہیلتھ سنٹرز کی ریویمپنگ مکمل ہو جائیگی۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ان ہسپتالوں کی ریویمپنگ کے بعد عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button