
ذرائع کےمطابق یورپ میں پاکستانی پروازوں کی بحالی کےمعاملے پرسول ایوی ایشن اتھارٹی اوریورپی ایوی ایشن حکام کے مابین آن لائن میٹنگ ہوئی، آن لائن میٹنگ میں پاکستانی ہوا بازی اتھارٹی کےتمام شعبوں کےحکام شریک ہوئے۔
سی اے اے اوریورپی حکام کی آن لائن میٹنگ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی یورپی ایوی ایشن کوآگاہی دی کہ سی اےا ے پاکستان ریگولیٹری نے تمام ضروری امورمکمل کرلیے ہیں۔
ذرائع کےمطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس رواں سال کے نومبرمیں ہوگا،میٹنگ کے دوران یورپی حکام نے سی اے اے کوآگاہی دی کہ پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک کے لیے معاملہ زیرغورآئےگا۔
یورپی حکام نے پاکستان کومشورہ دیا کہ نومبر کےجائزہ اجلاس تک پاکستان ریگولیٹری اقدامات کومزید بہترکرے،سی اے اے کی جانب سے بین الاقوامی ہوابازی کےادارے کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پائلٹس لائسنسنگ شعبےمیں امتحانات کےنظام کومکمل اپ گریڈ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز پرگذشتہ 4سال سے پابندی عائد ہے۔






