پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ہوجائے تو ایسی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال

انہوں نے مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی یا کسی دوسری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہم آپ کے اتحادی ہیں اور ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جس کوٹہ سسٹم نے سالوں تک شہری سندھ کے عوام کا تعلیمی اور معاشی استحصال کیا ہے ہم اس میں توسیع کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت سازی کے لیے دوسری جماعتوں کی طرح کسی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں کی بلکہ انتخابات کے انعقاد سے بھی 4 ماہ قبل ہم نے خود جاکر مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہمارا ہمیشہ سے ایک اصولی مطالبہ رہا ہے کہ ملک میں اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منصفانہ منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

آج تک ہم نے وفاقی حکومت میں اپنے اتحادی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بند کمروں کی ملاقاتوں میں یہی گزارشات رکھی ہیں تاکہ پاکستان کے عوام اور بلخصوص سندھ کے عوام کی بہتری کے لیے کوئی کام کر سکیں۔

13 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button