پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

لاہور: 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکن مقدمے سے ڈسچارج

انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 27 افراد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، جس میں عدالت نے تھانہ مستی گیٹ پولیس میں درج مقدمے سے تحریک انصاف کے 17 کارکنوں کو ڈسچارج کردیا۔

دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے ڈنڈے برآمد کرنے اور تفتیش کے لیے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جس پر عدالت نے مسرت جمشید چیمہ، رائے محمد علی سمیت دیگر 17 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے ساتھ کوئی ایم ایل سی موجود نہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر ابھی تک سی سی ٹی سی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس کی جانب سے لگائے گئے الزام بظاہر درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button