پاکستانتازہ ترینسٹیسیاست

پاکستانی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں انٹر فیتھ لیڈر شپ میٹ اپ کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری اور علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے علماء و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و مشائخ کی خوبصورت محفل سجانے کیلئے مولانا عبدالخبیر آزاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں، پاکستانی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی ہے، ہمیں خدا اور اس کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا چاہیے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علماء و مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پوری دنیا میں دین اسلام کی دعوت میں پیش پیش ہیں، حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ویلکم کیا، ذاکر نائیک نے پاکستان میں محبت کا پیغام دیا۔

علاوہ ازیں ذاکر نائیک کی اہلیہ محترمہ فرحت نائیک نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران اور طالبات سے خصوصی علمی اور فکری خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button