
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر رہائی کے حکم کے باوجود جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، گزشتہ ماہ پنڈی میں درج ہوئے مقدمات ان کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔
پانچ اکتوبر کے احتجاج پر عمران خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے ہیں تاہم پنڈی میں درج مقدمات میں عمران خان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، پنڈی کے تمام مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں، یہ مقدمات تھانہ نصیر آباد، نیو ٹاؤن اور ٹیکسلا میں درج ہوئے ہیں۔
9 مئی کے 5 مقدمات میں ضمانت کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ضمانتی مچلکے داخل نہیں کروائے گئے۔
ضمانتی مچلکے داخل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی رہائی کے احکامات جاری کرے گی۔







