پاکستانسٹیصحت

برکی روڈ پر چوہدری ہومز پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں مریضوں کو مفت شوگر ٹیسٹ ، الٹرا ساؤنڈ مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ایکو کارڈیوگرافی کی سہولت بھی 50 فیصد رعایت کے ساتھ آفر کی گئی۔

لاہور (خبر نگار )

برکی روڈ لاہور پر واقع چوہدری ہومز فیز 2 میں ایک روزہ فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا۔نامور سماجی شخصیت اور سی ای او چوہدری ہومز آصف جٹ کے تعاون سے منعقدہ اس کیمپ میں معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شاہد اقبال اور شوگر اسپیشلسٹ ڈاکٹر راشد خان نے شوگر، بلڈ پریشر، معدہ، جگر اور امراضِ قلب میں مبتلا 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کے مفت شوگر ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ایکو کارڈیاگرافی کی سہولت بھی 50 فیصد رعایت کے ساتھ آفر کی گئی تھی۔  اہلیانِ علاقہ نے ڈاکٹر شاہد اقبال اور ٹیم کی جانب سے اس نیک کاوش کو سراہا اور آئندہ بھی اس سلسلے کو اسی طرح جاری رکھنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

56 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button