
لاہور ( خبر نگار )سابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ غریب ، بیمار ، نادار اور دکھی انسانیت کی خدمت ہی اولین فریضہ ہے
آپکا کلینک چیرٹی کے جذبے سے بنایا گیا ہے تاکہ غریب مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کیا جائے اپنا کلینک میں مریضوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کا علاج مفت کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الرافع فاؤنڈیشن کے زیر انتظام "آپکا کلینک” کے حوالے سے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، ڈاکٹر شہلا اکرم ، اخوت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد ثاقب، وی سی چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی پروفیسر مسعود صادق، پرنسپل پی جی ایم ائی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹرسردارا لفرید ظفر ،سابق چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک، سابق پرنسپل پنزپروفیسر خالد محمود سابق پرنسپل سمزپروفیسر ڈاکٹر امجد، پروفیسر ڈاکٹر افتاب محسن، سابق پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اکبر چوہدری، چیف ایگزیکٹو پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عبدالرزاق، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر زہرہ خانم زہرا خانم ،وائی ڈی اے رہنما ڈاکٹر سلمان کاظمی، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر صداقت، پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر خالد ، فیملی فزیشنز سے ڈاکٹر طارق میاں سمیت سول
سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،
سابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیں تاکہ غریب اور بیمار انسانیت کی خدمت کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے اور بیمار لوگوں کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہو سکتی اور دنیا بھی اسی لیے وجود میں ائی ہے کہ انسان دوسرے انسان کے کام آسکے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنا کلینک میں بہترین پروفیسر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ غریب مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہلا اکرم نے بتایا کہ آپکا کلینک کے قیام سے اب تک 11.3 ملین لوگ علاج معالجہ کے حوالے سے مستفید ہو چکے ہیں اور 1787 لوگ اپنے علاج معالجہ کے لیے لاہور کے قریبی دیہاتوں سے کلینک پر آئے ہیں کلینک پر مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے
اور اپکا کلینک کو سابق وزیر صحت سمیت دیگر فیملی ممبرز کی جانب سے کروڑوں روپے کی ڈونیشن دی گئی ہے جو کہ پراپرٹی اور رقوم کی صورت میں ہے اور اس کار خیر کو انشاءاللہ اسی طرح جاری و ساری رکھا جائے گا۔








70918248
References:
another name for physiological risk is safety risk.
References:
Wildfire casino
References:
https://git.clubeye.net/christinadean1
References:
Reef casino cairns https://alle-online-casinos.online-spielhallen.de/