
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں 93 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسے جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔
فیصلے کے مطابق، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد شیئر کرتی رہیں، اور ان کے موبائل فونز سے متعدد شواہد برآمد ہوئے۔ صنم جاوید سوشل میڈیا پر خاصا اثر رکھتی ہیں جبکہ عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ہیں۔ پولیس نے دونوں کے پوسٹس اور ویڈیو کلپس یو ایس بی سے ریکور کیے۔
عدالت نے کہا کہ دونوں خواتین کو ضمنی بیانات کی بنیاد پر مقدمات میں نامزد کیا گیا اور اس ریکوری کو جعلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فیصلے میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ 9 مئی کو نہ انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا اور نہ ہی جلاؤ گھیراؤ کیا، بلکہ احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر کیا گیا۔ تاہم، عدالت نے قرار دیا کہ 9 مئی کو ملک بھر میں سرکاری تنصیبات پر حملے ہوئے۔ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا، مگر میاں محمود الرشید پر قتل کا الزام ثابت نہ ہو سکا۔
گواہوں کے مطابق، میاں محمود الرشید 9 مئی کے روز موقع پر موجود تھے اور 11 گواہوں نے بیان دیا کہ انہوں نے پستول سے براہِ راست فائرنگ کی، جو دورانِ جرح برآمد ہوا۔
عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ضمانت پر رہائی کے بعد پیش ہوتے رہے مگر فیصلے کے دن موجود نہیں تھے۔ ان کے حتمی بیانات وکیل نے پیش کیے۔
تحریری حکم میں ایس ایچ او شادمان ٹاؤن کو ہدایت دی گئی کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔








Okay, 92super is pretty cool. I jumped in and had fun. It does what it promises. Check the information at: 92super
Heard about fb88188166, so I checked it out. Seems legit, decent options. Explore here: fb88188166
jiliph888 https://www.rejiliph888.org
[5769]u888abc Philippines: Best Online Casino & Slots. Quick u888abc Login, Register, and App Download for Legit Gaming Fun. Join u888abc Philippines, the best online casino for premium slots! Quick u888abc login and register process. Get the u888abc download for legit gaming. Play u888abc slot and u888abc casino games today for big wins! visit: u888abc
alea casino
References:
http://www.google.pn
References:
Casino en france https://utrecht-holland-casino.online-spielhallen.de