
لاہور (خبرنگار) انجینئر شاہد حیدر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق شاہد حیدر بطور آپریشن ڈائریکٹر لیسکو میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی منظوری کے بعد شاہد حیدر کو لیسکو چیف کا اضافی چارج دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ تعیناتی سابق لیسکو چیف چوہدری محمد امین کے بطور سی ای او اپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ چوہدری محمد امین نے ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کیا تھا۔ نئے لیسکو چیف شاہد حیدر کل اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔






