پاکستانکاروبار

سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ کا ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ٹیوٹا انتظامیہ مضبوط صنعتی روابط اور ٹیوٹا گریجوایٹس کی کھپت کو یقینی بنا ئے۔ احسان بھٹہ کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے ٹیوٹا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ٹیوٹا کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ٹیوٹا کے سی ای او احمد خاور شہزاد نے سیکرٹری کو ٹیوٹا کو جدید خطوط استوار کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات،تحقیقی عمل، نصاب کی اپ گریڈیشن، جدید مہارتوں کو متعارف کرانے، زیر التواء پنشن کے معاملات/انکوائریوں کو حل کرنے اور پروموشن کمیٹیوں کے اجلاسوں کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت نے ٹیوٹا کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہتے ہوئے ٹیوٹا انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز متعارف کرائے جو نہ صرف ملکی طلب پر مبنی ہوں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم شدہ ہوں۔ انہوں نے ادارے سابق وابستگان کے ساتھ سیشن منعقد کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ان کے کیریئر کی کامیابیوں اورتجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور مارکیٹ کے رجحانات کے بارے میں آگاہی ملے۔ انہوں نے ٹیوٹا انتظامیہ کو مضبوط صنعتی روابط قائم کرنے اور ٹیوٹا گریجوایٹس کی کھپت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button