انٹر نیشنلتازہ ترینسیاست
میں اگر صدر ہوتا تو اسرائیل پر حملے نہیں ہوتے؛ ٹرمپ
العربیہ نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر میں صدر ہوتا تو یہ تباہ شدہ شہر نہیں ہوتے۔ میں یہ جنگ کبھی شروع نہ ہونے دیتا۔ یہ تمام تباہی اور نفرت اسرائیل پر حماس کے حملے بعد ہوئی۔ جب میں صدر تھا تو حماس اور حزب اللہ نہایت کمزور تھیں اور وہ کسی پر حملے کی جرات اور طاقت نہیں رکھتی تھیں۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے ہوتے ہوئے تو ایران کو جارحیت کی ہمت نہ ہوتی اور نہ ہی وہ اپنے دھڑوں کو عسکری مدد فراہم نہ کرپاتا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ روس اور اسرائیل کی کھلی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آئے ہیں۔