پاکستانجرم و سزا

میاں فاروق نذیر کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا گیا

لاہور (خبر نگار)

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میاں فاروق نذیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میاں فاروق نذیر تیسری بار آئی جی مقرر ہونیوالے جیل خانہ جات کے واحد آفیسر ہیں جبکہ میاں فاروق نذیر جیل خانہ جات پنجاب کے 21 گریڈ کے بھی واحد آفیسر ہیں۔ وہ پہلی بار 2008ء سے 2009ء ، دوسری بار 2012ء سے 2017ء تک تعینات رہے اور اب انہیں تیسری بار مارچ 2023ء میں بطور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
میاں فاروق نذیر کے 2024ء میں 22 ویں گریڈ میں ترقی کے امکانات ہیں ۔ انہوں نے اپنے سابقہ ادوار جیل خانہ جات میں بے پناہ اصلاحات کیں جس کے دور رس نتائج مرتب ہوئے۔میاں فاروق نذیر نے جیل خانہ جات میں اپنی تعیناتی کے دوران آفیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت و مہارت کیلئے امریکا بھجوایا۔
میاں فاروق نذیر کے دور میں جیل خانہ جات سے پرانا اسلحہ تبدیل کرتے ہوئے نیا اسلحہ دیا گیا اور آفیسرز کو نئی گاڑیاں دی گئیں۔ انہوں نے اپنے دور تعیناتی میں میرٹ یقینی بنانے ، بدعنوانی کیخلاف سخت ایکشن اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہ کرنیوالےآفیسر کی حیثیت سے شہرت کمائی ۔ علاوہ ازیں فاروق نذیر نے جیل پولیس کے اہلکاروں کی فوج سے تربیت کا اہتمام کیا تھا ۔میاں فاروق نذیر کے دور میں 16 نئی جیلیں تعمیر اور آپریشنل ہوئیں
میاں فاروق نذیر ان دنوں ایس اینڈ جی اے ڈی میں بحیثیت ممبر انکوائری تعینات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button