تعلیمسٹی

یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ ،داخلے کیلئے آخری موقع

گذشتہ ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے والے طلبا ٹیسٹ کے اہل ہوں گے

انٹری ٹیسٹ کیلئے آخری تاریخ 23 مارچ ، ٹیسٹ 25 مارچ کو ہوگا

لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام انجینئرنگ کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔ جو طلبا گذشتہ ہفتے انٹری ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکے ۔ وہ دوبارہ ٹیسٹ کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرکے ٹوکن حاصل کرسکتے ہیں ۔ ٹوکن 23 مارچ تک حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ 25 مارچ کو ہوگا۔ وہ طلبا جو پہلے انٹری ٹیسٹ دے چکے ہیں ، وہ دوبارہ انٹری ٹیسٹ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button