جرم و سزاسٹی

آٹا تقسیم کے دوران بزرگوں، خواتین،بچوں اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی اور مدد فراہم کی جائسی ,سی پی او لاہور

لاہور پولیس کی زیر نگرانی صوبائی دارلحکومت کے تمام ٹرکنگ پوائنٹس پر مفت آٹا کی تقسیم کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی مربوط پلاننگ اور موثر مانیٹرنگ کے نتیجے میں لاہور میں پرامن اور محفوظ ماحول میں مفت آٹا کی تقسیم یقینی بنائی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر بھر میں حکومت پنجاب کے مفت آٹا تقسیم کے 40 پوائنٹس پر لاہور پولیس کے 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر آٹا تقسیم پوائنٹ پر 01 اپر سب آرڈینیٹ،10اہلکار اور 02 لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ آٹا تقسیم کے دوران انتہائی الرٹ رہیں،نظم وضبط یقینی بنائیں،نقص امن اور بھگڈر ہرگز نہ ہونے دیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ آٹا تقسیم کے دوران بزرگوں، خواتین،بچوں اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی اور مدد فراہم کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس اہلکار آٹا تقسیم کے دوران شہریوں کی قطار بندی،نظم و ضبط اور امن و امان یقینی بنانے پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔بلال صدیق کمیانہ نےسپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور تعینات نفری کو بریف کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button