جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کا پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام، آخری پے سلیپ ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل جاری کرنے کی ہدایت۔

اس اقدام کی بدولت ریٹائرڈہونے والے پولیس ملازمین کے پنشن پیپرز بھی بلا تاخیر تیار ہوسکیں گے۔

ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والے واجبات کی ادائیگی اور پنشن کے اجراء میں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے تمام یونٹس سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والی افسران واہلکاروں کی سہولت کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ سروس پوری کرنے والے ملازمین کی آخری پے سلیپ ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ایک ماہ قبل جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پرویژنل پے سلیپ کی بدولت ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے پنشن پیپرز بھی بلا تاخیر تیار ہوسکیں گے اورملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والے واجبات کی ادائیگی اور پنشن کے اجراء میں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جو افسران واہلکار اپنی پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے محکمہ سے ریٹائرڈ ہورہے ہوں ان کی سہولت کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹس سربراہان کو مذکورہ ہدایات پر من و عن وعمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن کے بروقت اجراء کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ساتھ ہی ساتھ کاغذات کی تیاری میں انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اگر کسی پولیس ملازم کو اس ضمن میں کسی بھی مسئلے کا سامنا ہے تو وہ 1787کمپلینٹ سنٹر پر کال کرکے مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے اس کے جائز کام میں دانستہ تاخیر کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی اور سخت جواب طلبی کے ساتھ ساتھ قانونی و محکمانہ کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیور ٹی نے صوبے کے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت تمام یونٹس سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button