تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے لا ہور ڈرا مہ فیسٹیول میں تیسری پوزیشن حا صل کرنے والے طلبہ کو سر ٹیفیکیٹس و شیلڈز سے نوا زہ

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ویٹر نری یونیورسٹی کی ڈرا مہ سو سا ئٹی ناٹک منڈلی کے طلبہ کو پنجاب کونسل آرٹ کے زیر اہتمام لا ہور ڈرا مہ فیسٹیول میں شاندار پر فارمنس کے زریعے تیسری پوزیشن حا صل کرنے پر ان کی کا وشو ں کو سراہتے ہو ئے سر ٹیفیکیٹس اور شیلڈز سے نوا زہ گیا۔تقریب کی صدارت کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے سٹو ڈنٹس ڈرا مہ سو سا ئٹی کے طلبہ میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ بیسٹ ڈائریکشن اور بیسٹ سپو رٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ جیتنے والو ں کے درمیا ن شیلڈیں تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ جو طلبہ اعلی تخلیقی صلا حیتو ں کے حا مل ہیں ان کے لیے فیلڈ میں بے پنا ہ نوکر یو ں کے موا قع مو جود ہیں۔اُ نہو ں نے طلبہ کو آن لا ئن بز نس سے متعلق فری لانسنگ کے طریقہ کار کو سیکھنے پر زور دیا نیز ڈرا مہ سو سا ئٹی ناٹک منڈلی کے طلبہ کی شاندار پرفا رمنس کو سرا ہتے ہو ئے مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب میں ڈاکٹر محمد اُ نیب، ڈاکٹر فیض رسو ل کے علا وہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button