
جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں میں قرآن کا بابرکت نظام نافذ کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا پی پی 156 میں ورکر کنونشن اور افطار ڈنر تقریب سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دستک مہم کے ذریعے اہلیان لاہور میں سیاسی شعوراُجاگر کریں گے اور عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے۔ عوام نے مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا ہے ، سب نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا مال بنایا اور عوام کو مایوسی اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حالات اس قدرگھمبیر ہوچکے ہیں کہ مفت آٹے کی لائنوں میں لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ملک معاشی بدحالی کا شکار ، عوام غربت اور افلاس کی وجہ سے خدکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ ملک و قوم کی معاشی بدحالی کے ذمہ داران نااہل اورآئی ایم ایف کے غلامی حکمران ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور اہل قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے ۔ دستک مہم کے ذریعے تمام امیدوار صوبائی اسمبلی ہر گلی ، محلے اور فرد تک قرآن و سنت کا پیغام پہنچائیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نشاط کالونی میں پی پی 156 کے ورکرز کنونشن اور افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 156 میاں خبیب نذیر ، گروپ لیڈروارڈ نمبر 2 ولٹن کینٹ ، امیر جماعت اسلامی پی پی 156 عمران شریف سمیت دیگر بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ دستک مہم کے ذریعے تمام امیدوار صوبائی اسمبلی ہر گلی ، محلے اور فرد تک قرآن و سنت کا پیغام پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد جمہوری ہے، ہم عوام سے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں، حقیقی تبدیلی تب آئے گی جب ملک کو ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں سے نجات ملے گی اور عام پڑھے لکھے نوجوان منتخب ہو کر ایوانوں میں پہنچیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ہم عدلیہ سمیت تمام اداروں میں قرآن کا نظام نفاذ کریں گے ۔ ریاست ہر بچے کو تعلیم دے گی اور ہر شہری کو صحت کی سہولتیں دستیاب ہوں گی، ہم نوجوانوں کو روزگار دیں گے، بنجر زمینوں کو آباد کر کے انھیں پڑھے لکھے نوجوانوں میں تقسیم کیا جائے گا، بزرگوں کو بڑھاپا الائونس ملے گا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔







