وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور دیگر ممبران موجود

لاہور(خبر نگار)
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد والڈ سٹی اتھارٹی سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخی عمارت کے مختلف بلاکس کی تعزین و آرائش، تحفظ اور بحالی پر رہنمائی اور مدد حاصل کرنا تھا۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کا پرتپاک استقبال کیا۔
وائس چانسلر نے کنگ ایڈورڈ کی پرانی عمارتوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اولڈ ہال روڈ ہاسٹل کے ای ایم یو اور نیوٹن ہال کی تعزین و آرائش اور بحالی کے لیے پی سی ون پہلے ہی پنجاب حکومت کو جمع کرایا جا چکا ہے جو کہ آئندہ مالی سال میں منظور ہو جائے گا۔
بریفنگ کے بعد بہاولپور بلاک پیتھالوجی اور فزیالوجی بلاک، فرید کوٹ بلاک شعبہ اناٹومی کا دورہ کیا گیا اور اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ان تاریخی عمارتوں کو کیسے محفوظ کیا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی نے یونیورسٹی کے پرانے فن تعمیر کے ہر حصے کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ پٹیالہ بلاک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی طرح ہمیں باقی عمارتوں کو بھی پنجاب اسپیشل پریمیسس آرڈیننس کے تحت ہیریٹیج بلڈنگ قرار دینا چاہیے۔
وائس چانسلر نے ڈی جی والڈ سٹی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی آمد پر اور 1860 سے قائم اس تاریخی طبی درسگاہ کے تحفظ میں اپنی عظیم بصیرت اور مہارت کا اشتراک کرنے پر شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں کامران لاشاری صاحب کے خیالات سننے کا موقع ملا اور اس سے یقیناً ہمیں مستقبل میں بھی قومی ورثے کو بچانے کی کاوشوں میں حوصلہ افزائی اور راہنمائی ملے گی۔
انہوں نے یونیورسٹی کی غیر مشروط مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کے لیے یونیورسٹی مستقبل میں بھی والڈ سٹی اتھارٹی سے مدد اور رہنمائی لیتی رہےگی۔
آخر میں ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی بہت کم مدت میں کامیابیوں اور کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اپنی خدمات اور مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
مزید برآں فرینڈز آف میو ہسپتال کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور میو ہسپتال میں جاری اور تکمیل شدہ منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرینڈز آف میو کے ممبران میں مسز عنبرین عرفان، بریگیڈیئر(ر) شاداب علی خان، اور عثمان تارڑ نے شرکت کی اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد رجسٹرار کے ای ایم یو ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر محمد معین، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی قاسم امین،پروفیسر ابرار اشرف علی سمیت ڈاکٹر سمرین نے بھی شرکت کی۔







