جرم و سزاسٹیصحت

وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا اڈیالہ جیل کا اچانک دورہ

قیدیوں کی صحت، اخلاقی تربیت جیل انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہئے، ڈاکٹر جمال ناصر

چلڈرن واڈ، ویمن وارڈ، جیل کے کچن اور ہسپتال کا خصوصی معائنہ، صفائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ سینئر سپرٹینڈنٹ جیل ارشد جاوید وڑائچ اور ڈائریکٹر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر عنصر اسحاق نے صوبائی وزیر کو سہولیات اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ قیدیوں کی بیرکوں کے علاوہ وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے چلڈرن واڈ، ویمن وارڈ، جیل کے کچن اور جیل ہسپتال کا خصوصی طور پر معائنہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر اڈیالہ جیل میں صفائی کے انتظامات پر تسلی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے قیدیوں کی ملاقات کیلئے قائم کال سنٹر اور فیملی وزیٹر سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے سہولیات اور جیل کے عملہ کے رویہ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ جیل کے کچن میں بھی صفائی تسلی بخش ہے جبکہ چلڈرن وارڈ اور ویمن وارڈ اور فیملی وزیٹر سنٹر میں بھی تمام انتظامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی صحت اور اخلاقی تربیت ہر لحاظ سے ترجیح ہونی چاہئے تاکہ اپنی قید مکمل کرنے کے بعد قیدی نفع بخش شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی ہے اور انکے ٹی بی، ایڈذ، ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کے ٹیسٹ کئے گے ہیں، قیدیوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے اور بیمار قیدیوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ چلڈرن وارڈ میں موجود قیدیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور انکو تعلیم کے حصول کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور انکو کھیل کود اور تفریح بھی فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر سیکھا کر قیدیوں کو اپنی قید مکمل کرنے کے بعد روزگار کے حصول میں آسانی میسر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کیلئے سہولیات کی فراہمی میں مقامی صاحب ثروت افراد اور چیرٹی تنظمیوں کا بھی تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر وزیٹر بک میں ڈاکٹر جمال ناصر نے تاثرات لکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button