
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنرزافضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی زندگی میں ترقی کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔محکمہ پولیس میں ترقیوں کاعمل باقاعدگی سے جاری ہے۔نئے رینکس میں ترقیاب ہونے والے افسران پہلے سے زیادہ محنت اور خدمت خلق کے جذبے سے سر شار ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ افضال احمد کوثرنے ترقی پانے والے دونوں افسران اعتزاز لک اور نصیر احمد کو مبارک باددی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔







