
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 288 روپے ہو گئی ہے۔







