
عمران خان کی گرفتاری کے بعد نیب آفس راولپنڈی کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے۔ پولیس نے نیب آفس آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جس نے بھی گرفتار کیا ہے غلط کیا ہے۔ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو 15منٹ میں کوطلب کرلیا۔






