سٹیسیاست

ابراہیم مراد کی زیر نگرانی پنجاب کی118 مویشیوں منڈیوں کے ٹھیکے پانچ ارب 56کروڑروپے میں نیلام

پنجاب کی مویشی منڈیوں کی ریکارڈ قیمت پرنیلامی ہماری پالیسیوں پر کاروباری طبقے کے اعتماد کی مظہر ہے۔ ابراہیم مراد

لاہور (خبر نگار) نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی زیر نگرانی پنجاب کی118 مویشیوں منڈیوں کے ٹھیکے مجموعی طور پر 5ارب 56کروڑ86لاکھ 40ہزار 600روپے میں نیلام کر دئیے گئے – یہ رقم ایک ریکارڈ ہے اور گزشتہ سال کے ٹھیکوں سے حاصل ہونے والے تین ارب 70 کروڑ روپے سے ایک ارب 84کروڑ 58لاکھ 26ہزار600 روپے زیادہ ہے- اس سال مویشی منڈیو ں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ سال کی آمدنی سے بھی 50 فیصد زیادہ ہے۔ مویشی منڈیوں کی نیلامی میڈیا کی موجودگی میں کی گئی اور ڈیجیٹل میڈیا سے براہ راست نشر کی گئی-

گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پنجاب کی مویشی منڈیوں کی ریکارڈ قیمت پرنیلامی ہماری پالیسیوں پر کاروباری طبقے کے اعتماد کی مظہر ہے۔ اس سال پنجاب کی مویشی منڈیاں گزشتہ سال کی نسبت تقریباً دو ارب روپے زیادہ رقم میں نیلام ہوئیں -ہم قومی وسائل میں اضافے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر بلدیات نے پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو عبد اللطیف خان اور ان کی ٹیم کو شاباش اور مبارک باد دی-

اس سال لاہور ڈویژن کی4 مویشی منڈیوں کا ٹھیکہ مجموعی طور پرایک ارب32کروڑ72لاکھ روپے میں نیلام ہوا- ان منڈیوں کی بولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 16کروڑ 67لاکھ25ہزار روپے زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ بولی شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کے لئے دی گئی جو ایک سال کے لئے ایک ارب10کروڑ98لاکھ50ہزار روپے ہے۔ فیصل آباد ڈویژن کی15مویشی منڈیوں کے ٹھیکے 53کروڑ65لاکھ 6ہزار100سوروپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 19کروڑ7لاکھ60ہزار100 روپے زیادہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی15 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے1ارب23لاکھ90ہزار روپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 42کروڑ 31لاکھ65ہزار روپے زیادہ ہے۔ سرگودھاڈویژن کی14 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے55کروڑ2لاکھ61ہزار روپے میں نیلام ہوئے- یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 18کروڑ66لاکھ56ہزار روپے زیادہ ہے۔گوجرانوالہ ڈویژن کی5 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے42کروڑ47لاکھ1ہزار روپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 19کروڑ19لاکھ66ہزارروپے زیادہ ہے۔ ساہیوال ڈویژن کی17 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے32کروڑ71لاکھ33ہزار500سو روپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 14کروڑ 85لاکھ3ہزار500سو روپے زیادہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی22 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے56کروڑ15لاکھ81ہزار500سو روپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 20کروڑ35لاکھ21ہزار500سو روپے زیادہ ہے۔ بہاولپور ڈویژن کی19 مویشی منڈیوں کے ٹھیکے56کروڑ79لاکھ57ہزار500سو روپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 25کروڑ10لاکھ58ہزار 500سوروپے زیادہ ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کی 7مویشی منڈیوں کے ٹھیکے26کروڑ9لاکھ10ہزار روپے میں نیلام ہوئے-یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 8کروڑ34لاکھ71ہزارروپے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button