
صدر مملکت نےبیان میں کہا کہ احتجاج ہرشہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ جس طرح سرکاری املاک اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہ قابل مذمت ہے۔
عمران خان کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کاضیاع افسوسناک ہے۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔







