سٹیسیاست

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس

ملک میں جاری کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار

لاہور(خبر نگار )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری کشیدگی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی دیرینہ خواہش ہے کہ عوام کو فوج سے ٹکرا دیا جائے۔اس خواب کی تکمیل کے لیے کئی دہائیوں سے کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نفرت اور انتقام کی سیاست میں ہماری حکومت اور جماعتیں اس حد تک چلی گئیں کہ دشمن کا ایجنڈا کامیاب ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال حکومت کی ناکامی ہے۔عدالت کے احاطے میں جس انداز سے گرفتاری عمل میں لائی گئی اس نے ملک میں جاری سیاسی انتشار میں جلتی پر تیل کا کام کیا اور ایک سیاسی جماعت کے احتجاج میں شر پسند عناصر نے شامل ہو کر ملک کی افواج اور دفاعی تنصیبات پر حملے کیئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔خالد مسعود سندھو نے کہاکہ اس سلسلے کو فی الفور روکنا ہوگا۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فوج کو عوام کے سامنے نہیں کھڑا کرنا چاہیے۔حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سیاسی رہنماؤں سے متعلق کیسز کو آئینی اور قانونی انداز سے آگے بڑھانا چاہیے اور عدالتوں کا تحفظ برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا اس سے پاکستان خانہ جنگی سے بچ گیا۔ عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا مستقل ایجنڈا ہے۔ہم سیاسی جماعتوں اور حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں۔ نفرت اور انتقام کی سیاست کا نتیجہ ملک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ہمیں ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ نے اتحاد اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے شہر قائد کراچی سے جس اتحاد کانفرنس لے موضوع سے جس مشن کا آغاز کیا اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا اور ملک کی بقا، استحکام اور اتحاد کی فضا پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

54 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button