
عمران خان کے وکلا نے کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ کیس سمیت 4 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیس میں وکیل بیرسٹسر سلمان صفدر ہوں گے۔ عمران خان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان گرفتار تھے جو کچھ باہر ہوا وہ اس کے ذمہ دار کیسے ہیں؟عمران خان نے کل سپریم کورٹ میں ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل بھی عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس مجھےگرفتار کرنے پہنچ گئی ہے، میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہوں، مجھے دوبارہ گرفتارکیا گیا تووہی ردعمل آئے گا






