
9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی
لاہور(خبر نگار) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے جناح ہاؤس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا جناح ہاؤس پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔افواج پاکستان ہم میں سے ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں فوجی جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔فوج ہمارا فخر ہے۔ جس ملک میں اپنی فوج نہ ہو پھر وہاں دشمن کی فوج ہوتی ہے۔یقین نہیں آتا کوئی جناح ہاؤس جیسے عظیم ورثے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔یہاں کے مناظر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہوا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ چیف ایڈیٹر روز نامہ اوصاف راجہ مہتاب خان عباسی،ثمینہ گھرکی،سید حسن مرتضٰی،چودھری محمد اسلم گل، سینئر صحافی کالم نگار و صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی میاں محمد اصغر بھٹی اور دیگر پارٹی کے اعلٰی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔






