پاکستانجرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر کا پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ،قربان لائنز اور ڈولفن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

لاہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگر نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔آپ لو گ ہمارے قابل فخر یونٹس اور لاہو رپولیس کا چہرہ ہیں ۔ہمیں ٹیم ورک کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔تمام یونٹس کی استدار کار میں اضافہ اور پروفیشنل ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ،ڈولفن ہیڈ کوارٹرز اور قربان لائنز میں موجودڈولفن سکواڈ، اے آر ایف و مختلف یونٹس کے جوانوں سے گفتگوکے دوران کیا ۔ایس پی ڈولفن ، ایس پی اے آر ایف ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز و متعلقہ افسران بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے ۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ تمام افسران وجوان مکمل الرٹ رہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کینال روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میںسکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button