پاکستانتازہ ترینسیاست

مہنگائی سمیت تمام مسائل کو شکست دیں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مل کرپاکستان کی کشتی کو کنارے لگائیں گے، چیلنجز ہیں مگر ہارنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

کے فور منصوبہ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اس ملک کے امن کیلئے خوش آئند ہیں، اسی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے، وفاق کی اتحادی حکومت گذشتہ ایک سال کے چیلنجزکا سامنا نہ کرتی تو آج صورتحال بالکل مختلف ہوتی،

انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور اتحاد سے گذشتہ سال کے بدترین سیلاب، مہنگائی، آئی ایم ایف سے متعلقہ مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملی، 9 مئی کے واقعات پر اس کا اختتام ہوا، پاکستان کی تاریخ میں یہ ایک سیاہ ترین دن تھا

بلاول بھٹو زرداری نے میرے لئے جن جذبات کا اظہار کیا اس پر ان کا شکرگزار ہوں، مل کر ملک کی کشتی کو کنارے لگائیں گے، مہنگائی سمیت ان بحرانوں اور چیلنجوں کو شکست دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button