جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر کا شہر کے مختلف مقامات کادورہ

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگرنے شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا۔ انہوں نے گلبرگ، کینال روڈ سمیت دیگر مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف ودیگر افسران اُنکے ہمراہ تھے۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ صادق علی ڈوگر نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ ڈیوٹی پر تعینات تمام جوان گردونواح مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button