
محکمہ موسمیات کے بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے حوالے سے 14 ویں الرٹ کے مطابق طوفان کا فاصلہ کراچی سے 550 کلومیٹررہ گیا ہے۔ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا انتہائی شدید سمندری طوفان 15 جون کی دوپہرکیٹی بندر(سندھ) اور انڈین گجرات سے ٹکراسکتا ہے۔
الرٹ کے مطابق دیہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں آندھی وگرج چمک کےساتھ 300 ملی میٹربارشیں ہوسکتی ہیں، کراچی میں منگل کی شام سے بارش کا امکان ہے. طوفان میں ہوائیں 160 سے 180اور زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹرفی گھنٹہ ہیں۔







