اسلام آباد(خبر نگار) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سینئر صحافی کالم نگار و صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں محمد اصغر بھٹی نے اتوار کو یہاں "اسپیکر ہاؤس”میں تفصیلی ملاقات کی۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی خیریت دریافت کی حال احوال پوچھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو سفر کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس سے اللہ تبارک وتعالی نے ان کو محفوظ رکھا۔اس موقع پر میاں اصغر بھٹی سے گفتگو کے دوران راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سفر آگے بھی جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اگلے عام انتخابات میں جیت کر عوام کو ریلیف فراہم کر کے ان کی مشکلات کم کرے گی۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو آئین دیا،ایٹمی قوت بنایا،روٹی کپڑا اور مکان دیا،آگے بھی بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک سے مہنگائی بے روز گاری کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنا کر ترقی یافتہ ملک کی صفوں میں لاکھڑا کریں گے۔
Related Articles
Check Also
Close