پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی معاہدے کے بعد معاشی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا تھا
دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔