
میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنز اور ویلفیئر کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے گا۔ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ملتان کا دورہ کیا اورتینوں ریجن میں پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرکے انہیں مزید بہتر تندہی اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب سب سے پہلے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ پہنچے اور حال ہی میں پروموٹ ہونے والے گوجرانوالہ ریجن کے پولیس افسران کو رینک لگائے اور خطاب کیا۔ آئی جی پنجاب نے دوران خطاب کہاکہ محکمانہ ترقی ہر فرد کا خواب ہوتا ہے، جس کی تعبیر کو بہتر انداز میں منانا چاہئیے ، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پروموشنز اور ویلفیئر کا سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس 1600 شہداء اور 1700 غازیوں کی فورس ہے ، بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو بہادری کے میڈلز اور انعامات دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان میں پاک آرمی کے بعد پولیس نے امن امان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، ادارے کے تشخص کو خدمت خلق کے کاموں اور فرائض کی بہترین ادائیگی سے بہتر سے بہتر بنایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سائلین کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرتے ہوئے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم اور سی ٹی اوگوجرانوالہ، ایس پی عائشہ بٹ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گوجرانوالہ کا دورہ مکمل کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورفیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، سی پی او عثمان اکرم گوندل نے پروموٹ ہونے والے افسران واہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد، پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ان تمام ویلفیئر اقدامات کا مقصد آپ کو شہریوں کی مزید خدمت کیلئے ترغیب دینا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد سمیت تین شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نئے تشکیل کردہ پروموشن اینڈ سروس سٹرکچر کے تحت اب تمام افسران و اہلکاروں کو اپنی اگلی پروموشن کے سال کا پتہ چل جایا کرے گا،سی ٹی ڈی کا سروس سٹرکچر بھی تشکیل دے دیا،کارپورلز گریڈ 19 تک پروموٹ ہوں گے، ہیلتھ سکریننگ کے بعد فورس کی ویکسینیشن اور متاثرہ ملازمین کا علاج معالجہ جاری ہے،فورس کے ساتھ انکے اہل خانہ کی ویلفیئر، ہیلتھ اور تعلیم و روزگار کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی کرائم پریونشن ایپ و دیگر جدید ایپلی کیشنز سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 2017 سے پہلے کے شہدا
پولیس کے ورثا کے گھروں کی تعمیر کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پولیس وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فورس کی صحت پر تین ہزار گنا مزید خرچ کیے جارہے ہیں، انعامات، پروموشنز، اور ویلفیئر کا سلسلہ نہیں رکے گا اسکے بدلے عوام کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان، سی پی او عثمان اکرم گوندل سمیت دیگر سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
فیصل آباد سے فراغت کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ملتان پہنچے اور ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی آڈیٹوریم میں ملتان ریجن کے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب مقصودالحسن، آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری اور سی پی او ملتان منصورالحق رانا بھی موقع پر موجود تھے۔ ملتان ریجن میں اب تک 495 کنسٹیبلز کو ہیڈ کنسٹیبل، 390 ہیڈ کنسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 247 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹراور 39 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر پروموٹ کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پروموٹ ہونے والے پولیس افسران نئے جذبے سے عوام کی خدمت کریں، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال پولیس نے زیادہ قربانیاں دی ہیں، پولیس کے روزانہ کی بنیاد پر کی گئی اچھی کارکردگی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے تربیتی اداروں کو جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرکے ماحول کو بہتر بنایا جا رہا یے، آرگنائزڈ کریمینل گینگز کے خاتمہ کیلئے سی آئی اے کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ فورس کے بچوں کی تعلیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سپروائزری افسران اپنے ماتحت جوانوں کو ساتھ بٹھائیں انکے ساتھ کھانا کھائیں اور ہر ممکن ریلیف دیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈکیتی اور رابری کے تمام مقدمات کا فوری اندراج کریں، ہر ظالم کا ہاتھ روکنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ فورس کی بہترین ویلفیئر کیلئے متعدد اقدامات کیے، بدلے میں آپ نے عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ تھانوں میں مثبت تبدیلی لانی ہے اور اس کی تشہیر بھی کرنی ہے۔ سمارٹ پولیسنگ کے لئے کرائم پریوینشن ایپ، ای پوسٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے دوران خطاب بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ذاتی کاوش ویلفیئر پالیسی سے ملتان ریجن کے 15 بچے سننے کے قابل ہو گئے ہیں۔ آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، سی پی او ملتان منصور الحق رانا، ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال، ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان، ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق، سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔








References:
Ladbrokes mobile casino https://favpress.site/item/drehe-fantasy-slots-und-genie-e-gewinnboni
References:
Blue diamond stakes grosste-casino-deutschland.online-spielhallen.de
References:
Casino hamburg reeperbahn Spin Away Casino Auszahlung Dauer