سٹیسیاستصحت

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے کھولنے پر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا لوڈ شیئر ہو جائے گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم

کمشنر پیسی نادیہ ثاقب نے نگران صوبائی وزراء کو اس حوالہ سے بریفننگ دی۔

اجلاس میں سیکرٹری لیبر فیصل فرید، کمشنر پیسی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر یونس، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈاکٹر سہیل عزیز، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے ڈاکٹر نور و دیگر افسران کی شرکت

لاہور (خبر نگار)
نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈاکٹر جمال ناصر اور منصور قادر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر فیصل فرید، کمشنر پیسی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر یونس، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈاکٹر سہیل عزیز، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے ڈاکٹر نور و دیگر افسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزراء نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عام عوام کیلئے طبی سہولیات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر پیسی نادیہ ثاقب نے نگران صوبائی وزراء کو اس حوالہ سے بریفننگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے کھولنے کا تاریخی فیصلہ اور اعلان کیا ہے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے کھولنے کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کے بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا لوڈ شیئر ہو جائے گا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج کیلئے صلاحیت بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو عام عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت تک بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button