اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 3 رکنی کمیٹی بن گئی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ہماری طرف سے نگراں وزیراعظم کیلئے کسی کانام نہیں آیا مگر تاثر دیا جارہاہے کہ نگراں وزیراعظم پر پیپلز پارٹی مان گئی۔
نگراں وزیراعظم کے معاملے پر فیک نیوز چلائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت پر الیکشن سے ہی ملکی استحکام ممکن ہے، چاہتے ہیں کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو۔