
جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیاہے جس کا مقصد سپورٹس کا فروغ اور ترقی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور (خبرنگار )سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام 76ویں جشن آزادی کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تھے،ڈاکٹر آصف طفیل نے کھلاڑیوں اور سپورٹس افسران کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی، اس موقع پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر،ڈائریکٹر یوتھ افیئرزسید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد،ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ ودیگر موجود تھے،جشن آزادی کی تقریب میں ملی نغمے گائے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاہے کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے تما م کھلاڑیوں آفیشلز،افسران اور اہل وطن کو مبارکباد دیتا ہوں، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور انھیں سے ہمارا مستقبل ہے،ہمارا قومی پرچم ہمارے پورے ملک کی عکاسی کر تا ہے سبز رنگ مسلمانوں کے لئے اور سفید رنگ اقلیتوں کے لئے ہے اور تمام پاکستانیوں کے حقوق برابر ہیں ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ آ ج جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیاہے جس کا مقصد سپورٹس کا فروغ اور ترقی ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے تقریب میں افسران اور آفیشلز کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے، تمام کھلاڑیوں آفیشلز نے پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگائے جشن آزادی کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو قومی پر چموں سے بھی سجایاگیاہے۔