پاکستانتعلیمسٹی

یو ایم ٹی میں ڈیزاسٹر ِرسک ریڈکشن پر ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف گورننس اینڈ سوسائٹی (SGS) نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مستقبل کے فیکلٹی ممبران کو تیار کرنے کے لیے ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن پر ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کروائی۔ اس تربیتی ورکشاپ کو پاکستان میں امریکی مشن نے پاکستان – یو ایس ا لمنائی نیٹ ورک (PUAN) کے تعاون سے سپورٹ کیا۔

تربیتی ورکشاپ میں پنجاب یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت ڈاکٹر احمد علی گل (ڈائریکٹر آف سینٹر فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ یو ایم ٹی)، محترمہ شیزہ خواجہ اور لمز سے ڈاکٹر ثنا کھوسہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صوبائی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، بانی ریسکیو 1122، ڈاکٹر رضوان نصیرنے حاضرین کو ڈیزاسٹر رسپانس اور پاکستان ریسکیو ٹیم کی طرف سے ترکی کے زلزلے کے ردعمل کے ساتھ دیگر اہم موضوعات پر بریفنگ دی۔

ورکشاپ کے شرکاء نے کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ، ڈیزاسٹر گورننس، اور موسمیاتی موافقت کے چیلنجز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پرڈائریکٹرSGS ڈاکٹر عائشہ اظہر نے شرکاء،ر ٹرینرز اور مقررین میں سوینئرز تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button