
18 رکنی نگران کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا، صدرمملکت نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، 11 وزراء اور7 معاون خصوصی نے حلف لیا، صدر مملکت عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا. نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی موجود تھے۔