سٹیسیاستکھیل

ایشیا کرکٹ کپ کے تین میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔محمد علی رندھاوا

قذافی سٹیڈیم میں میچز کا 3ستمبر،5ستمبر اور6ستمبر کو انعقاد ہوگا۔ کمشنر لاہور

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کے تین میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں میچز کا 3ستمبر،5ستمبر اور6ستمبر کو انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کے اندر کھانے پینے کی اشیاءنوٹیفائیڈ ریٹس پر ہی مہیا ہونگی۔ گراں فروشی کی اجازت نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی انتظامات پر پی سی بی ایل ڈبلیو ایم سی سے ایم او یو کرے۔ ایل ڈبلیو ایم سی سٹیڈیم کے اندر لٹرنگ پر جرمانہ عائد کرے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایشیا کپ انتظامات بین الاقوامی معیار پر مکمل ہونگے۔ تمام محکمے آن بورڈ ہیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایس پی سکیورٹی محمد توقیر، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری سمیت پی سی بی، ایل ڈی اے افسران سمیت دیگر محکموں نے شرکت کی۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button