سٹی

لیسکو نے گورنمنٹ اداروں سے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں لیسکو کے سینٹرل سرکل سے وصول شدہ ڈیٹا کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے 38,143,108 روپے،ڈرگز ٹیسٹنگ لیب سے 8,575,363روپے،پی ڈی ایم اے سے 937,885 روپے، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ 1,338,815روپے، امیر الدین کالج سے 627677روپے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے 14,010,205 روپے،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 2,333,059 روپے، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے 1,800,000اروپے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے 297,610روپے، گورنمنٹ ڈیف اسکول سے 145,642روپے،کنزیومر کورٹ سے 120,650روپے، سمن آباد ڈویژن کی جانب سے2,596,961روپے اور سول لائن ڈویژن کی جانب سے 62,773,971 روپے ریکوری کی گئی۔ایس ای سینٹرل سرکل رشید خان نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم ڈی سی ایم، ڈی ڈی ٹی، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز واجبات کی وصولی کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور میں خود اس سارے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں ان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button