چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس

لاہور(خبر نگار)
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا جس میں انجینئر شاہد حیدر نے ٹرانسپورٹ پالیسی پر برہمی کا اظہار کیا
اس موقع پر کرین اور بکٹ کی خریداری میں تاخیر پر چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ کرین اور بکٹ کے ذریعے لیسکو ملازمین کی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے، مینیجر ایڈمن ٹرانسپورٹ ٹینڈر کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کریں۔
انجینئر شاہد حیدر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ ماتحت عملے اور صارفین سے اعلیٰ خلاق سے پیش آیا جائے جبکہ ملازمین کی جانب سے دی جانیوالی درخواستوں کا جواب بھی ضرور دیا جائے۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر سروسز نعمان غفور اور ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا گیا جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی