
24 اگست کو ہلاک ہونے والی خاتون کے والد ایوب صابر سکنہ لاہور کی شکائت پر انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایم ایس جنرل ہسپتال
لاہور (خبرنگار)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال نے حاملہ خاتون نادیہ بلال کی مبینہ طور پر ہلاکت بارے کمپلینٹ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے 24 اگست کو ہلاک ہونے والی خاتون کے والد ایوب صابر سکنہ لاہور کی شکائت پر انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق ہیڈ آف میڈیکل یونٹ II کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں ڈاکٹر کریم اللہ ایسو سی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر مصباح کوثر ایسو سی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر جنید امجد ڈی ایم ایس شامل ہیں۔انکوائری کمیٹی تین دن کے اندر واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ ایم ایس کو پیش کرے گی۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ واقعہ کی شفاف انکوائری کو یقینی بنایا جائیگا۔افسوسناک واقعہ میں اگر ہسپتال عملہ کی غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔